مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد فلم اسٹار بن گئے انھوں نے ایک فلم میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔
مقامی زبان میں فلمائی گئی سائنس فکشن مووی میں اپنے کردار کے حوالے سے 90 سالہ مہاتیر محمد نے بتایا کہ اُن کا کردار ویسا ہی تھا جیسا کہ انہوں نے اپنے ملک کے لیڈر کے طور پر برسوں نبھایا۔
فلم کے پریس ریویو کے بعد گفتگو میں مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ فلم میں اداکاری کرتے ہوئے اُن پر گھبراہٹ یقینی طور پر طاری تھی۔ لیکن اب وہ اپنی عوام کے سامنے یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ سیاستدان ہونے کے علاوہ ایک اداکار بھی ہیں، یہ فلم ملائیشیا کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں اگلے ہفتے عام نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد فلم اسٹار بن گئے انھوں نے ایک فلم میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔
News ID 1858121
آپ کا تبصرہ